خاتون کو اغواء کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے کیخلاف مقامی لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ مانگل پولیس کی جانب سے مقدمہ میں مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی پر ملزم کے عزیزوں کا احتجاجی مظاہرہ،پولیس پر رشوت طلب کرنے کا الزام،عدالتی حکم پر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ا،جسے اس کے عزیزواقارب نے فرار ہونے میں مدد دی،تفتیشی افسرکا موقف۔ذرائع کے مطابق بانڈی ڈھونڈاں ریاں دا میرا کے رہائشی غلام حیدرنے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ گذشتہ روز قلندرآباد مرکزی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اور پولیس پر اپنے بھتیجوں اور بھائیوں کیخلاف کاروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزم کی آڑ میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہے،ہماری خواتین کی تضحیک کی جاتی ہے اور مردوں کو بے عزت کیا جاتا ہے۔

جبکہ غلام حیدر کے بھتیجے اورنگ زیب نے بتایا کہ ان پر کچھ عرصہ قبل خاتون کے اغواء کا الزام عائد کیا گیا۔جبکہ مذکورہ خاتون کو ہم نے تقریباً دوماہ قبل جرگے کے روبرو واپس بھیج دیا جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا،لیکن اس کے باوجود پولیس محض اپنی کمائی کیلئے ہمیں بار بار تنگ کررہی ہے،اور اب تک تفتیشی افسر عبدالخالق،شاہد اور ایک تیسر ا اہلکار جس کا نام ہمیں معلوم نہیں،مختلف مواقع پر ہم سے 60 ہزار روپے وصول کرچکے ہیں۔دوروزقبل بھی انہیں نے ہم سے مزید چار ہزار روپے مانگے،جب ہم نے انکار کیا تو اگلے روز پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا،اور ہماری خواتین کا خیال کئے بغیر گھروں میں داخل ہوگئے۔انہوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کروائیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔جبکہ اس حوالے سے تفتیشی افسر عبدالخالق کا کہنا تھا کہ انہوں نے حیدر عرف چن زیب کی عدالتی حکم پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا،لیکن ملزمان اپنے آپ کو بچانے کیلئے جھوٹے الزامات پر اترآئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!