فیصل گجر کوچ اور مہران موٹرکار میں تصادم موٹر کار ڈرائیور جاں بحق بیوی بیٹا شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) فیصل گجر کوچ اور مہران موٹرکار میں تصادم موٹر کار ڈرائیور جاں بحق بیوی بیٹا شدید زخمی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حویلیاں ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تیز گرفتار فیصل گجرکوچ اور مہران موٹر کار میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار عاطف ولد سرور قوم پٹھان سکنہ بانڈہ علی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنکوں ابتدائی طبی امداد کے بعد حویلیاں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق کوچ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے کوچ کو قبضے میں لیکر کوچ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا نوجوان کو گزشتہ روز ہی اس کے آبائی گاوں میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!