ڈاکوؤں نے صراف سے تین کلوسونالوٹنے کے بعد گولی ماردی۔

گڑہی حبیب اللہ(وائس آف ہزارہ)تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود بابر کالونی میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نا معلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر سونے کے تاجر کو گھر کے باہر سرعام لوٹ لیا۔ڈاکووں نے حمزہ قیصر صراف پر فائرنگ کر دی تاجر شدید زخمی تین کلو سونا لے کر فرار پولیس بے خبر۔ علاقہ میں وقوعہ کے بعد شیدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود بابر کالونی کے رہائشی حمزہ صراف روز کے معمول کے مطابق اپنی سونے کی دکان واقعہ کالج مارکیٹ بند کرنے کے بعد سونا اور نقدی لے کر گھر جا رہا تھا گھر پہنچتے ہی تعاقب کرنے والے نا معلوم ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے حمزہ قیصر کو شدید زخمی کر دیا اور سونا لیکر فرار ہو گئے۔حمزہ قیصر کو ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔زخمی تاجر کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!