گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی حبیب اللہ میں سالانہ کھیلوں کی رنگا رنگ تقریب۔ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان کی شرکت۔

گڑھی حبیب اللہ(وائس آف ہزارہ) گڑھی حبیب اللہ تحصیل بالاکوٹ کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی حبیب اللہ میں سکول انتظامیہ کی جانب سے سالانہ کھیلوں کے مقابلے کے موقع پر رکھی گئی تقسیم انعامات کی پروقار تقریب میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان اور معروف سماجی شخصیت قاضی مجیب کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔اس موقع پر استاتذہ اکرام، سکول انتظامیہ اور کثیر تعداد میں طلباہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔جس کے بعد پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نے مہمانوں کا پرجوش انداز میں ویلکم کیا اور مصروفیات میں سے وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔جس کے بعد سکول کے بچوں کی جانب سے تقاریب اور ملی نغمے وغیرہ پیش کیے گئے اور دوسرے مہمانوں کی جانب سے خطاب کیے گئے۔ جسکے بعد سکول انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان کو دعوت خطاب کے لیے بلایا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی جانب سے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس پروقار تقریب کے انعقاد پر اور مجھے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی بلانے پر میں سکول انتظامیہ، سکول پرنسپل اور استاتذہ اکرام کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہاں کچھ الفاظ کہنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی جانب سے طلباہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی مہارت کو بہتر بنانے کی خاطر انہیں خصوصی لیکچر دیا گیا۔تقریب کے آخر میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی جانب سے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوانے والے طلباہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!