پنجاب ہوٹل ناران کے مالک صفدر حسین کیخلاف نوسربازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پنجاب ہوٹل ناران کے مالک صفدر حسین کیخلاف نوسربازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج۔ عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے ڈر سے عدالت سے فرار۔اس ضمن میں نواں شہر کے رہائشی محمد فاروق ولد عبدالحمید نے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پنجاب ہوٹل ناران کے مالک صفدر حسین کو ایک کروڑ روپے قرض دیا۔ جس کے عوض صفدر حسین نے ایک کروڑ روپے کی واپسی کیلئے چیک دیا۔ جو کہ مطلوبہ تاریخ کو کیش نہ ہو سکا۔ تھانہ میرپور میں صفدر حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ناران ہوٹل پنجاب کے مالک صفدر حسین نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ عبوری ضمانت کی منسوخی کے ڈر سے صفدر حسین مقررہ تاریخ کو عدالت میں پیش ہونے کی بجائے فرار ہو گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!