جعلی انتقال کی تصدیق کرنے والا عاشق پٹواری شاگرد شہبازسمیت گرفتار۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)ڈی پی اومانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں فراڈ دھوکہ دہی اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔جعلی انتقال بنانے پر حلقہ پٹواری اور شاگردکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔قانون سب کیلئے برابر ہے کوء بھی قانون سے بالاتر نہیں۔(ڈی پی او مانسہرہ)۔فراڈ دھوکہ دہی سے 1 کنال زمین کا جعلی انتقال بنانے اور تصدیق کرنے پر جنگلاں نڑبیڑ کے حلقہ پٹواری اور شاگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائعکے مطابق سید آباد غازیکوٹ کے رہائشی نے ڈی پی او مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ اسکی والدہ کی زمین جوکہ 45 کنال رقبے پر مشتمل ہے۔جوکہ نڑبیڑمیں واقع ہے۔علاقہ پٹواری نے اپنے شاگرد کے ساتھ مل کر والدہ کی زمین میں سے 1کنال زمین کا جعلی انتقال 4 لاکھ روپے کے عوض وسیم ولد محمد نذیر سکنہ قلندرآبادکینام پر درج اور تصدیق کرلیا ہے۔مدعی کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی اومانسہرہ سجاد خان نے حلقہ پٹواری عاشق اور شاگرد شہبازکوگرفتار کرنے کے لئیے ایس ایچ او تھانہ صدرکو ہدایات جاری کی۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغازکردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!