کینٹ بورڈ افسران کی جناح آباد مسجد کی تعمیر میں رکاوٹیں۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی میدان میں آگئی۔

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ افسران کی جناح آباد مسجد کی تعمیر میں رکاوٹیں۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی میدان میں آگئی۔جناح آباد مسجد میں روڑے اٹکانے اور مسجد کے خلاف لوگوں کو ساتھ ملا کر مسجد کا کام رروکنے کے لئے کینٹ سی او کے عزائم خاک میں ملانے کا اعلان۔اس ضمن میں جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس خان ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ کینٹ بورڈ کی جانب سے جناح آباد میں مسجد کیلئے جگہ مختص کی تھی۔ اور اب مسجد کی تعمیر میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کینٹ حکام کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی راستے اختیار کرے گی اور ہر ہر محاز پر مقابلہ کیا جائے گا۔

بھاری رشوتوں کے عوضجناح آباد کا کمیونٹی سنٹر غیر قانونی طور پر نجی سکول کے حوالے کیا ھوا ہے۔جناح آباد کے مکینوں کا یہ حق بنتا ہے کہ کمیونٹی سنٹرلوگوں کے حوالے کیاجائے اور مسجد کی فوری تعمیر کی جائے۔ ان شاء اللہ جلد کمانڈنٹ پی ایم اے و اعلی حکام حتی کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے بھی ملاقات طے کر کے اس نااہل اور کرپٹ انتظامیہ کا پول کھول کر انکو انکے عہدوں سے برخاست کروا کر دم لیں گے۔جان محمد بنگش اور اویس ایڈوکیٹ کا مزید کہناتھاکہ ہمیں پریشر گروپ سے تشبیہ اسلئے دی جاتی ہے کہ ھم اپنا حق مانگتے ہیں اور اپنا حق اچھی طرح لینا بھی جانتے ہیں۔

ہم کینٹ بورڈ انتظامیہ کو متنبہ کرنا چاھتے ہیں کہ جلد از جلد ہمیں ہماری مسجد اور ہمارا کمیونٹی سنٹر علاقہ مکینوں کے حوالے کریں۔ علماء کرام میں بھی مسجد کے حوالے سے بے حد تشویش پائی جا رہی ہے۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی نااہل سی او کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ کینٹ گندگی کے ڈھیر اور سٹریٹ لائٹس کی تباہ شدہ صورتحال کے پیش نظر ہم علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!