دس سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا درندہ شاہد گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح پولیس کی بروقت کاروائی، بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار۔تھانہ سرائے صالح کی حدود دہیہ میرا چنگی بانڈی میں گھر سے ناظرہ پڑھنے جاتے ہوئے راستے میں آنے والے باغات میں 9/10 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کا واقع رونما ہوا۔ جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں شاہد عرف شیر خان ولد ظاہر شاہ سکنہ حال میرا چنگی بانڈی کے خلاف زیر دفعات 376/53CPA کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔واقع ہذا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے اور مقدمہ میں میرٹ کی بناء پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت دی۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم شاہد عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کو تفتیشی سٹاف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ادھر ہریپور کے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ کے جرم ثابت ہونے کی صورت میں مذکورہ ملزم کو سر عام سنسار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔تا کے آیندہ کسی کو ایسی نا پاک حرکت کی جرات نہ ہو سکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!