تمام سرکاری گر لز سکولوں کی تقاریب میں تصاویر بنانے پر پابندی۔

School Girls

والدین کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر شکایات شریک طالبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تحفظات۔
تقسیم انعامات، تہواروں یا کھیلوں کے مقابلوں سمیت تمام تقاریب میں کیمرے یا موبائل کا استعمال نہیں ہوگا۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے طالبات کے سرکاری سکولوں میں ہونیوالی مختلف تقاریب میں مرد حضرات کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کر نے پر قدغن کے بعد ان تقاریب میں تصاویر بنانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، کیمرے موبائل یا کسی اور ڈیوائس سے تصویریں نہیں لی جائینگی، سکول انتظامیہ فی میل مہمانان اور طالبات بھی تقاریب کے دوران کیمرے یا موبائل کا استعمال نہیں کریں گی محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق محکمے کو سٹیزن پورٹل پر شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بیشتر والدین نے مختلف تقاریب کی تصاویر جن میں زیر تعلیم طالبات بھی دکھائی دے رہی ہیں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اعتراض کیا ہے اس بنیاد پر محکمے کے اعلیٰ حکام نے طالبات کے سرکاری سکولوں میں تقسیم انعامات کسی تہوار یا کھیلوں کے مقابلوں سمیت کسی بھی تقاریب کی تصاویر بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں پشاور سمیت صوبہ بھر اور ضم قبائلی اضلاع کی ڈی ای اوز فی میل کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!