پاگل کتے کو مارتے ہوئے بیٹے کے ہاتھوں ماں جاں بحق۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی کی حدود پاوا میں پاگل کتے کو مارتے ہوئے بیٹے کے ہاتھوں ماں جاں بحق۔سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا بیٹے کے خلاف ماموں نے مقدمہ درج کروا دیا تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود موہڑہ پاوا کا رہائشی ندیم ولد محمد سلیم نے اپنے محلے میں موجود پاگل کتے ہو مارنے کے لیے بارہ بور رائفل سے فائر کر کیا مگر فائر کتے کو نہیں لگا جس پر ندیم نے دوسرا فائر کر دیا جو کتے کو لگنے کے بجائے سامنے کھڑی اس کی والدہ عابدہ خاتون زوجہ محمد سلیم کو جا لگا جس کے نتیجے میں عابدہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی علی خان جدون نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ اور نعش کو قبضے میں لے کر پورسماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا سٹی پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا۔پولیس نے بیٹے کے خلاف ماموں کی مدعیت میں زیر دفعہ 319 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!