پی ٹی آئی دور میں بھرتی و مستقل ہونیوالے ملازمین کی فہرستیں تیار۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسروں کی قانون سازی کے ذریعے مستقلی غیر قانونی قرار۔
کنٹریکٹ ملازمین سے مستقل ہو نیوالے افسران اور اہلکاروں کی علیحدہ سے فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھرتی ہونے والے اور مستقل ہونے والے ملازمین اور افسران کی فہرستوں کے مرتب کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے براہ راست مستقل ہونے والے ملازمین اور افسران کے علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں جبکہ سابق دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے گریڈ کے افسران کو قانون سازی کے ذریعے ملازمت پر مستقل کرانے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد کنٹریکٹ ملازمت سے مستقل ہونے والے افسران کے علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں جبکہ سابق دور حکومت میں مختلف محکموں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کرنے کے بعد انکی تفصیلات صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!