گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں بھرتیوں میں بے قاعدگیاں عروج پرپہنچ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں بے قاعدگیاں عروج پر۔ حاضرسروس پروفیسر کے ریٹائربھائی کو چوکیدار کی پوسٹ پر اندرون خانہ ریگولربھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آبا دمیں چوکیدار کی پوسٹ پر ایک حاضرسروس پروفیسر کے ریٹائربھائی کو ریگولر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جبکہ خانہ پری کیلئے امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں۔ کالج سے ریٹائر ہونے والے درجنوں ملازمین سن کوٹے اور میڈیکل بورڈ کرانے والے سالہاسال سے اپنے بیٹوں و بیٹیوں کی بھرتی کے انتظار میں کالج کے چکر لگا لگا کر اور درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں۔خانہ پری کیلے ان سے درخواستیں و انٹریو تو ہر سال لیا جاتا ھے لیکن ہر دفعہ ان کاحق مارا جاتا ھے۔

حال ہی میں کالج سے ریٹائر ہونے والے چوکیدار کے بیٹے کی درخواست کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔گزشتہ سال میں کیہال کے افرادکو چور دروازے سے بغیر کسی اشتہار کے کالج میں بھرتی کیا گیا۔پانچویں ویں کیلے بھی خصوصی کوششیں جاری ہیں۔ایک نائب قاصد کو جعلی میڈیکل پر ریٹائر کروا کے اس کے 2 بیٹوں کو نائب قاصد اور جونیئرکلرک کی پوسٹوں پر بغیر کسی اشتہار کے ریگولر پوسٹ پر بھرتی کیا گیا۔اس سے پہلے والے میڈیکل بنیاد پر ریٹائر ہونے والے درجنوں ملازمین کی درخواستیں کالج کے سرد خانے میں کئی سالوں سے پڑی ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!