ایبٹ آباد‘اکیس سالہ صفدرنے پھندالگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ شیروان کی چوکی کوٹھیالہ کی حدود چھیتڑی میں نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی تھانہ شیروان پولیس اورمقامی پولیس چوکی انچارج نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا۔اہل خانہ نے کسی قسم کی قانونی کاروائی سے انکار کردیا۔تاھم پولیس چوکی کوٹھیالہ نے معاملے کی مزید دریافت شروع کردی اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ شیروان کی پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود چھیتڑی میں اکتیس سالہ نوجوان صفدر ولد محمد سرور ساکنہ چھیتڑی نے گھر کے قریب گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شیروان پولیس اور چوکی انچارج کوٹھیالہ ایاز خان جدون موقع پر پہنچ گئے،جنہوں نے متوفی کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو روانہ کردیامتوفی کے اہل خانہ نے متوفی کی موت کو خود کشی قرار دیا اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے انکار کردیا۔

متوفی کے بھائی کے بقول متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔پچھلے تین چار ماہ سے مختلف ہسپتالوں سے متوفی کا علاج معالجہ جاری تھا تاہم گزشتہ صبح متوفی نے موقع پاکر گھر کے قریب درخت کے ساتھ گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔لہٰذاہم کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاہ کے حوالے کردیا گیا۔تاھم چوکی کوٹھیالہ نے مقدمہ درج کرکے 174 کی دریافت شروع کردی ہے۔اصل حقائق پولیس تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!