افغانیوں نے جعلی پی او آر کارڈ زبنا لئے: چھان بین کیلئے بائیو میٹرک کا فیصلہ۔

افغانیوں نے ملک بدر ہونے سے بچنے کیلئے نجی پر نٹنگ پریسوں سے جعلی پی او آر کارڈ ز بنارکھے ہیں جانچ پڑتال ہو گی۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں میں بھرتی ہونے والے مبینہ افغانیوں کی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے با قاعدہ حتمی رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف جعلی پی او آر کارڈ ز رکھنے والے افغانیوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں بائیو میٹرک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق افغانیوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع ہوتے ہی غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے ملک بدر ہونے سے بچنے کیلئے بھی پرنٹنگ پریسوں میں جعلی پی او آر کارڈ ز بنانے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں جس کے ذریعے زیادہ تر غیر قانونی مقیم افغانی افغانستان منتقل ہونے کے بجائے دور افتادہ علاقوں میں چلے گئے ہیں اس سلسلے میں شکایات سامنے آنے کے بعد متعلقہ اضلاع میں ان کی چھان بین مزید سخت کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے متعلق پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں ایسے تمام مشکوک افغانیوں کی پی او آرز کارڈز کی چھان بین کی جائے اور انہیں متعلقہ تھانوں میں باقاعدہ بائیو میٹرک کے ذریعے نادرا سے تصدیق کرائی جائے تا کہ مشکوک اور جعلی پی او آرز کارڈ ز رکھنے والے افغانیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے

دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خفیہ اداروں کی جانب سے سرکاری محکموں میں خود کو پاکستانی ظاہر کر کے نوکریاں لینے والے افغانیوں کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور مختلف سرکاری محکموں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے افراد بھرتی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!