ایبٹ آباد:کاکول روڈ شاہزمان قالونی میں دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وردات۔چار نامعلوم نقاب پوش ڈکیتوں نے ڈاکٹر اشتیاق کے گھر والوں کو یاغمال بنا کر 28 تولے زیورات اور دو لاکھ نقدی لے اڑے۔ایس پی ہیڈ کواٹر اعجاز گوگا سمیت پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ آئے۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز تھانہ کینٹ کی حدود کاکول روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی وردات وقوعہ پیش آیا چار نقاب پوش ڈکیتوں نے ڈاکٹر اشتیاق کے گھر میں داخل ہوکر گھروں والوں کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ڈاکٹر اشتیاق کے بیٹے وقاص کے مطابق چار نامعلوم ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر ہم سے 28 تولے زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر چلے گئے جس کی اطلاع ہم نے چوکی سکندر آباد کو دی جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر اعجاز گوگا سمیت ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب اے ایس آئی ایاز خان و دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ آئے جنہوں نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں ڈاکوؤں نے نیلے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھیں اور وہ بغیرنمبر پلیٹ والی جی ایل آئی کار میں آئے تھے۔ تاہم ڈی پی او کی جانب سے پولیس کے تمام تھانوں کو سخت ناکہ بندی کے احکامات جاری کئے گئے۔ لیکن پولیس نے مؤثر ناکہ بندی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کہاہے کہ موبائل گاڑیاں گشت کرکے سرکاری ڈیزل خرچ کررہی ہیں۔ پولیس اہلکار ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں۔ اگرکسی بھی علاقے میں کوئی ڈکیتی ہوئی تو اس کا ذمہ دار متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او ہوگا۔ انہوں نے ڈاکوؤں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!