ایک ماہ بعد خاتون کی قبرکشائی: پوسٹمارٹم میں قتل قرار۔ شوہر، سسر اور ساس کیخلاف مقدمہ درج۔

prison, arrested, police, lockup

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)تھانہ بفہ حدود ڈمبرہ عیدگاہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون قتل۔علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں ایک ماہ بعد قبرکشائی۔پوسمارٹم رپورٹ میں تشدد سے موت کی تصدیق۔مقتولہ کے چچا کی درخواست پر قتل کامقدمہ درج۔خاوند،سسر اور ساس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے۔ مقتولہ تھانہ بٹل کے علاقہ بائی کی رہائشی تھی جبکہ ڈیرھ سال قبل ڈمبرہ بفہ میں شادی ہوئی۔مقتولہ کی چھ ماہ کی بچی ہے۔ اس بارے میں ایس ایچ او بفہ وارث خان نے صحافیوں کو بتایا کہ یکم جنوری 2022ء کو ڈمبرہ عیدگاہ بفہ میں مسماۃ (ر)زوجہ وحید کی موت واقع ہوئی۔جس کی اطلاع سسرال والوں نے خاتون کے گھر والوں کو دیتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی ہے۔خاتون کے اہل خانہ نعش کو لے کر بٹل لے گئے۔

تدفین سے قبل میت کو غسل دینے والی خواتین نے بتایا کہ جسم خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔مقتولہ(ر) کو نماز جنازہ کے بعد بٹل میں سپرخاک کردیا گیا۔تاہم 19 جنوری 2022 ء کو مقتولہ کے چچا خالق داد نے تھانہ بفہ میں رپورٹ درج کی کہ میری بھتیجی نے خودکشی نہیں کی اس کو قتل کیا گیا۔جس کی رپورٹ پر علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بائی ترلئی بٹل میں قبر کشائی کرائی گئی۔جس کی پوسمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت تشدد سے ہوئی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈاکٹر رپورٹ کے بعد مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقتولہ(ر) کے خاوند وحید،سسر معتبر اور ساس مسماۃ (م) کے خلاف زیردفعہ 302 اور 202 PCC کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!