ایبٹ آباد کی ویلج کونسلوں کو نادرا کی طرف سے پیدائشی فارم کی بندش نے عوام کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع ایبٹ آباد بھر میں ویلج کونسلوں کو نادرا کی طرف سے پیدائشی فارم کی بندش نے عوام کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا۔نادرا کی ناہلی نے سیکریٹری وسی سی کو لوگوں سے جگڑنے پر مجبور کر دیا گزشتہ کئی دنوں سے ضلع ایبٹ آباد بھر میں برتھ سرٹیفکیٹ سمیت ویلج کونسل کے تمام سرٹیفکیٹ فارم نایاب ہیں عوام سیکرٹری آفس کا چکر لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں عوام کو ایک ہی جواب ملتا ہے کہ نادرا فارم نہیں دے رہا ویلج کونسل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ جب تک نادرا فارم نہیں دیتا تب تک کوئی حل نہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر نادرا کے پاس فارم کا کوئی بندوبست نہیں تھا تو برتھ سرٹیفکیٹ ضروری کیوں کیا گیا پہلے کئی سالوں سے یونین کونسلوں کی رجسٹریشن کے بغیر بے فارم اور شناخی کارڈ بن رہے تھے اب نادرا نے نیا نظام لا کر عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے عوام نے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!