راستے کے تنازعہ پر گھر پر اندھادھند فائرنگ۔ پچاس سالہ خاتون قتل۔ مرکزی ملزم امجد گرفتار۔

ایبٹ آباد: راستے کے تنازعہ پر گھر پر اندھادھند فائرنگ۔ پچاس سالہ خاتون قتل۔ مرکزی ملزم امجدکو گرفتار کرلیا گیا۔اس ضمن میں تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں بانڈہ صاحب خان کے رہائشی صفدرخان ولد اسلم خان نے تھانہ حویلیاں میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ ان کا اپنے پڑوسیوں ملزمان امجدخان، ناظم خان، جابر خان پسران سرور خان ساکنان دیہہ کیساتھ راستے کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ منگل کے روز ملزمان امجدخان، ناظم خان، جابر خان پسران سرور خان ساکنان دیہہ آئے اور ہمارے گھر کے باہر موجود لکڑیوں کو آگ لگادی اور ہمیں نازیبا گالیاں دینا شروع کردیں۔

اسی اثناء میں امجد خان نے اپنے گھر کی چھت سے میرے گھر کی چھت پر فائرنگ کرتے ہوئے آیا۔ جبکہ ناظم خان و جابرخان بھی فائرنگ کر رہے تھے۔ امجد خان نے اپنے گھر کی چھت سے ہم پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں میری بیوی خالدہ بی بی آگئی اور کئی گولیاں اس کے جسم کے آر پار ہوگئیں۔ گولیاں لگنے کی وجہ سے میری بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کا واقع بہت سے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔مقتول خالدہ بی بی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ حویلیاں میں علت نمبر: 989زیر دفعہ 302-109/34پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی نامزد ملزم امجدخان ولد سرور کو گرفتار کرلیا ہے۔دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!