عتیق قتل کیس: ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم۔

2021 ء میں بہن کی رخصتی کے وقت رمیض نے عتیق الرحمان ساکنہ لاہور کو رشتہ پسند نہ ہونے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
شنکیاری (وائس آف ہزارہ) عتیق قتل کیس میں بہنوئی کوقتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ دیگر دو ملزمان کو بری کر دیا بہن کی رخصتی کے وقت رمیض نے عتیق الرحمان ساکنہ لاہور کو رشتہ پسند نہ ہونے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا تفصیلات کے مطابق 30 مئی 2021 کو تھانہ شنکیاری کی حدود نلی گاہ میں رمیض نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی اور چازاد کوقتل کر دیا تھا مقتول فقیق الرحمن ولد غلام نبی ساکنہ لاہور کی ایک سال قبل رمیز ولد غلا مصطفی ساکنہ کلیگاہ جو آپس میں چچا زاد تھے کی ہمشیرہ کیساتھ رشتہ طے ہونے کے بعد باقاعدہ نکاح ہوا تھا۔ رمیز ولد غلام مصطفیٰ اس رشتے سے خوش نہیں تھا بہن کی رخصتی تھی جس میں مہمان چائے کے لئے جا رہے تھے کہ رمیض نے سامنے کھڑے اپنے بہنوئی تحقیق الرحمن ولد غلام نبی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ شادی والے گھر میں اچانک کہرام کیا گیا ڈولی کی جگہ جنازہ نکل گیا پولیس نے نامزد ملزمان رمیض، غلام مصطفی نبیل کو گرفتار کیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن حج اجمل طاہر کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم رمیض ولد غلام مصطفی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ جبکہ دیگر ملزمان غلام مصطفی اور نبیل کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!