ایبٹ آباد پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری پر سماعت ملتوی۔

عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر کے قلندر لودھی اور سردار شجاع نبی سمیت دیگر افراد پر تھری ایم پی اورلگانے کی وجہ مانگ لی۔
پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر نقیب اللہ خان انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی اور تحصیل میئر سردار شجاع نبی سمیت دیگر افراد کی طرف سے دائر رٹ پر 24 مئی تک ساعت ملتوی کر دی عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کو عدالت طلب کر کے تھری ایم پی اور گانے کی وجوہات مانگی تھیں اسٹنٹ کمشنر نے عدالت پیش ہو کر انتظامیہ کا موقف دیا لیکن عدالت نے گرفتار رہنماؤں کی درخواستوں پر ضمانت اور رہائی نہ دی جبکہ تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر نقیب اللہ خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جس سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ایبٹ آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے لیکن تحریک انصاف کے قائدین اور ور کر ز سکرین سے آؤٹ ہو کر روپوش ہو گئے ہیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے منڈیاں اور فوارہ چوک میں احتجاج کر کے روڈ بلاک کیا تھا جبکہ بعض مشتعل مظاہرین نے بلوچ سنٹر اور سی ایم ایچ کے باہر توڑ پھوڑ کی جس پر کینٹ اور میر پور پولیس نے مقدمات درج کر کے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر الحاج قلندرخان لودھی، تحصیل میئر سردار شجاع نبی، سابق ممبر ضلع کونسل نبیل خان جدون، سابق امیدوار کینٹ بورڈ تیمور خالد سمیت 17 کارکنوں کو گرفتار کر کے ہریپور جیل منتقل کر دیا تھا۔

الحاج قلندر خان لودھی اور سردار شجاع نبی سمیت دیگر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد پہنچ میں چیلنج کیا تھا جمعرات کے روز عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر رکھا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر کی جگہ اسٹنٹ کمشنر پیش ہوئے جنہوں نے تھری ایم پی اورلگانے کی وجوہات پیش کیں عدالت نے گرفتار رہنماؤں کی رہائی 24 مئی تک ملتوی کردی کیس کی سماعت 24 مئی کو ہوگی جبکہ 2 دن پہلے میر پور پولیس نے تحریک انصاف کے ضلعی صدر نقیب اللہ خان جدون کو بھی گرفتار کر لیا تھا نقیب اللہ خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا نقیب خان کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے انہیں تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ان سے تفتیش شروع کر دی ایبٹ آباد پولیس نے پیکر مشتاق احمد غنی سمیت تحریک انصاف کے دیگر کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے ہیں لیکن تحریک انصاف کے قائدین اور کارکن سکرین سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!