شاہزمان کالونی میں راہزنی کی دلیرانہ واردات۔ پولیس خاموش تماشائی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود شاہزمان کالونی میں راہزنی کی دلیرانہ واردات 2 مسلح موٹر سائیکل سوار کالونی کے رہائشی کا اسلح کی نوک پہ موبائل چھین کر فرار علاقہ عوام خوف و ہراس کا شکار بڑھتی راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عام ڈی پی او سے نوٹس کا مطالبہ۔ذارئع کے مطابق کاکول روڈ شاہزمان کالونی کا رہائشی عدیل ولد محبوب رات پونے گیارہ بجے گھر کے دروازہ پہ پہنچا کے 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوانٹ پر موبائل چھین کر خورشید مسجد کی جناب فرار ہو گئے۔جن کا تعاقب کیا جو مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے غائب ہو گے متاثرہ شخص بے چوکی سکندرآباد میں اطلائی رپورٹ درج کرا دی۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او سے تحفظ کا مطالبہ کر ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!