پولیس سب انسپکٹرزری خان نے تین یتیم بچوں کے باپ کے قاتل کو گرفتار کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس سب انسپکٹرزری خان نے تین یتیم بچوں کے باپ کے قاتل کو گرفتار کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایک سال قبل حویلیاں کے گاؤں رجوعیہ میں ملزم قاضی مہتاب ولدقاضی ظفر حسین نے اپنے پھوپھی زاد قاضی خبیب ولد قاضی محمد شریف کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیاتھا۔اس کیس کا مقدمہ تھانہ حویلیاں میں درج کیا گیا۔ اس وقت پولیس چوکی رجوعیہ میں سب انسپکٹرزری خان تعینات تھے۔ مقتول قاضی خبیب کے تین کمسن بچے یتیم ہوگئے جو ہر وقت اپنے والد کی قبر پربیٹھے رہتے تھے۔ قاضی خبیب کے اہل خانہ کئی مرتبہ سب انسپکٹر زری خان کے پاس آئے اور قاتل قاضی مہتاب کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سب انسپکٹر زری خان نے مقتول قاضی خبیب کے بچوں اور اہل خانہ سے وعدہ کیا کہ وہ قاضی مہتاب کو ضرورگرفتار کرکے جیل میں ڈالے گا۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹرزری خان پچھلے کافی عرصہ سے قاضی مہتاب کو ٹریس کرتے رہے اور آخر کار گزشتہ روز انہوں نے مقتول قاضی خبیب کے بچوں سے کیا جانے والاوعدہ پور ا کرتے ہوئے قاتل قاضی مہتاب کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد مقتول قاضی خبیب کے لواحقین سب انسپکٹرزری خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں ہارپہنائے۔ مقتول کے لواحقین نے سب انسپکٹرزری خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!