کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاورسیل کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ملک کی سب سے بڑی اور نمبر ون موبائل سروس کہلائے جانے والا زونگ نیٹ ورک بھی ٹیکس نادہندگان نکلا ایبٹ آباد شہر میں واقع سات کے قریب زونگ ٹاور سیل کر دیئے گئے۔زونگ سروس معطل شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں بڑے بڑے ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیکس کی مد میں اربوں روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اسی مشن کو آگے لے جاتے ہوئے محکمہ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد میں بھی گزشتہ روز شہر میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی اور نمبر ون موبائل نیٹ ورک سروس زونگ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس کے بعد شہر میں موجود سات زونگ ٹاروں کو سیل کر دیا اس موقع پر کینٹ بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایبٹ آباد میں موجود ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی اسی طرح جاری رکھیں گے تاکہ ملک اور ہمارا ایبٹ آباد خوشحالی کی طرف گامزن ہو واضح رہے کہ زونگ ٹاور سیل ہونے کے باعث ایبٹ آباد شہر میں گھنٹوں زونگ موبائل سروس معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!