تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات رمضان المبارک سے پہلے یا بعد میں متوقع ہیں۔تحصیل لوئرتناول کا چیئرمین بننے کیلئے بہت سے امیدوار خواب دیکھتے چلے آئے ہیں۔ ایک امیدوار تو ایسا بھی ہے جس نے تو کئی سال قبل جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی تھی۔لیکن تحصیل لوئر تناول کے قیام کے بعد موصوف نے گزشتہ سال جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اور موصوف آج کل پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
لوئرتناول بنیادی سہولیات سے محروم ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔سال 2015ء کے بلدیاتی الیکشن کے بعد اسحاق سلیمانی کو ایبٹ آباد کا تحصیل ناظم بنایاگیا۔ اسحاق سلیمانی ایبٹ آباد کے وہ واحد اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیل ناظم تھے۔ جنہوں نے اپنے ٹینور کے دوران ایبٹ آباد کے جناح باغ کو ایک خوبصورت باغ بنایا۔ ایبٹ آباد کی سڑکوں، چوکوں، چوراہوں کو خوبصورت بنایا۔ ایبٹ آباد میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جناح روڈ پر ٹی ایم اے پلازے کی بنیاد رکھی۔ جس کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ اسحاق سلیمانی نے لوئرتناول میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔ ان سے جہاں تک ہوسکا۔ انہوں نے اپنے علاقے کیلئے کیا۔ اپنے مثبت کاموں کی وجہ سے اسحاق سلیمانی کے بہت سے سیاسی مخالفین بن گئے۔ جو ان کا راستہ روکنے کیلئے دن رات سرگرم رہے۔ لیکن انہوں نے ایبٹ آباد کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سابق ضلع ناظم باباحیدرزمان کے دور میں لوئرتناول سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت کو ایبٹ آباد کا ضلع نائب ناظم بھی بنایاگیا۔ لیکن موصوف نے لوئر تناول تو دور کی بات ایبٹ آباد میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل لوئر تناول میں سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنی الیکشن کمپین بھی شروع کررکھی ہے۔ علاقے کیلئے اپنے کاموں کی وجہ سے اسحاق سلیمانی کونہ صرف عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ وہ مقبولیت میں بھی سب سے آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!