ایبٹ آبادکورونا وائرس: کلاسیں لگانے پر البراق سکول کو سیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:کورونا وائرس: کلاسیں لگانے پر البراق سکول کو سیل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکول پچھلے تین ماہ سے بند ہیں۔ ایبٹ آباد کے نامی گرامی اسکول والدین سے سکول بند ہونے کے باوجود نہ صرف مارننگ بلکہ ایوننگ کی بھی ٹیوشن فیس پوری وصول کررہے ہیں۔ جبکہ زیادہ تر سکولوں کی جانب سے ٹیچرز کو تنخواہیں بالکل ادا نہیں کی گئی ہیں۔ چند سکولوں کی جانب سے ٹیچرز کو پوری تنخواہ کی بجائے پچاس فیصد تنخواہ دی گئی ہے۔

ذائع کے مطابق سپلائی میں البراق نامی سکول کھلا ہواتھا۔ اور اس اسکول میں کلاسیں بھی چل رہی تھیں۔ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او عارف تنولی نے مقامی لوگوں کی نشاندہی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن کی سربراہی میں سکول پر چھاپہ مارا تو سکول میں تمام کلاسیں لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ سکول میں طلبہ و طالبات مع اساتذہ موجود تھے اور درس و تدریس کا عمل جاری تھا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس نے سکول کو سیل کرکے سکول مالکان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔آئندہ روزانہ مختلف سکولوں کا وزٹ کریں گے۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!