تھانہ مانگل کے عملے نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مٹھی ڈھیلی کرنی شروع کر دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ مانگل کے عملے نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مٹھی ڈھیلی کرنی شروع کر دی۔جس سے قلندرآباد و گردونوح میں جرئم میں کافی حد تک اضافہ ہو ا ہے اھلیان علاقہ کا سراپا احتجاج۔مقامی ذرائع کے مطابق مانگل تھانہ جو کہ کئی عرصہ سے اپنی کارکرتگی میں اپنی مثال آپ تھا لیکن موجودہ عملہ اپنہ ڈیوٹی کو ٹھیک طرح سے سرانجام نہیں دے رہا جس ٹمبر مافیہ،منشات فروش مافیہ اور دیگر جرئم پیشہ افراد کیخلاف مٹھی ڈھیلی کی جس سے وہ بے خوف اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔ایک عینی شاہد کے مطابق اسکی آنکھوں کے سامنے بلیک کی لکڑ سے بھری ہوئی 3گاڑیاں ایس ایچ او کی آنکھوں کے سامنے سے قلندرآباد چوک میں سے گزریں لیکن قانون کارکھولا انکے استقبال میں فون پر بات کرتے کرتے ایک دوکان میں گھس گیا۔ ہمارے قانون کے رکھوالوں کا یہ حال ہے۔لہذا اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ ہے ان قانون کے رکھوالوں کیخلاف فوری کارئی کرے اور اپنے قانون کیمطابق سزا دے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!