ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔ کاؤنٹنگ پاکستان بار کونسل کرکے نتائج جاری کریگا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ انتخاب 2022/23 مکمل ہو گیا۔پاکستان بار کونسل کی مداخلت پر نتائج کو روک دیا گیا۔صدر کے تین جنرل سیکرٹری کے دو اور نائب صدر کے لئے ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔نتائج کا اعلان 21 جون کو کیا جائے گا۔خیبر پختون خوا میں بار کے انتخابات کی تاریخ منفرد واقعہ پولنگ مکمل ہونے کے باوجود نتائج دو روز بعد سنائے جائیں گے۔ہفتہ کے روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کی پولنگ امیدواروں کی کھینچا تانی کے باعث ایک ماہ تاخیر سے ہوئی۔جس میں مردو خواتین 6 سو سے زاہد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔صدر کے لئے سینئر قانون دان قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ،مہدی زمان ایڈووکیٹ،سردار امان خان ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہوا۔اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک نعمان ایڈووکیٹ اور مصدق خان اور نائب صدر کے لئے سید حماد شاہ اور ناصر ایوب ایڈووکیٹ آمنے سامنے تھے۔چیئرمین الیکشن بورڈ اخلاق احمد خان ایڈووکیٹ،ممبران سعید خان،شہزاد اکبر سمیت دیگر کی نگرانی میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر اختتام پزیر ہوا۔جب کہ تین ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہو ہے تھے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں ہزارہ بھر کے وکلاء نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!