ایبٹ آباد‘خاتون کے پیٹ سے پندرہ کلو وزنی رسولی نکال دی گئی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) خاتون کے پیٹ سے پندرہ کلو وزنی رسولی نکال دی گئی۔ذرائع کے مطابق ہزارہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 52 سالہ خاتون کے پیٹ سے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے پیچیدہ آپریشن کے بعد بھاری بھرکم رسولی نکال لی،15 کلو وزنی رسولی نکالنا انتہائی مشکل ٹاسک تھا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کچھ ماہ قبل پیٹ میں درد کے باعث مانسہرہ کے ایک نجی ہسپتال میں گئی تھیں مگر وہاں پر ڈاکٹرز مریضہ کا آپریشن کرنے کے باوجود مریضہ کے پیٹ سے رسولی نہ نکال سکے اس کے بعد مریضہ کے لواحقین کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں چیک اپ کروایا گیا مگر کوئی آپریشن نہ کر سکا اور ٹیسٹ کے بعد مریضہ کو دوائیاں دے کر گھر رخصت کردیا جاتا۔

اس کے بعد مریضہ کے لواحقین مریضہ کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ گائنی میں لے آئے جہاں سربراہ گائنی وارڈ اے پروفیسر ڈاکٹر عزیز النساء کی سربراہی میں اپنی ٹیم جس میں ڈاکٹر انیسہ فواد،ڈاکٹر انسہ اسلام،ڈاکٹر سعدیہ بی بی اور ڈاکٹر بشریٰ زرداد شامل ہیں ان ڈاکٹرز نے ایک انتہائی مشکل آپریشن سر انجام دینے کے بعد 15 کلوگرام وزنی بچہ دانی کا ٹیومر کامیابی سے نکال لیا۔جو کہ ایک انتہائی مشکل آپریشن تھا۔ مریضہ اب گائنی اے یونٹ میں موجود ہیاور مریضہ کی حالت مستحکم ہے اور اب مریضہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!