طاہراقبال اورسردارگلنواز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد:طاہراقبال اورسردارگلنواز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نلوٹھہ گاؤں کے عمائدین کا غازی میں احتجاجی مظاہرہ،تھانہ غازی کی حدود میں دو سیاسی شخصیات کا قتل حکومتی اورانتظامی ناکامی ہے،ڈی آئی جی ہزارہ 15دن کے اندرقاتلوں کو گرفتارکریں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، ان خیالات کا اظہار 14روز قبل تھانہ غازی کی حدود میں قتل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما طاہراقبال اور نلوٹھہ گاؤں کے رہائشی سردارگلنواز کے ورثاء کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ میں شریک محمد نبیل عباسی،چیئرمین سردارگوہرزمان،سردارکلیم نلوٹھہ،سرداربابو شمیم،سردارمشتاق،سردارخورشیدگوہراور سردارشیرازافضل نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرین نے غازی ڈی ایس پی آفس کے سامنے شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ غازی گاؤں میں علاقہ کی دو سیاسی شخصیات کا قتل علاقہ بھر کے امن کے خطرے کی علامت ہے ملک طاہراقبال اور کونسلرسردارگلنوازانتہائی شریف اورملنسارکردارکے مالک تھے اس طرح عوامی خدمت کے علمبرداروں کو گولیوں کا نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے مقررین نے کہا کہ سردارگلنواز گاؤں نلوٹھہ کے ایک معزز خاندان کا سپوت تھا جس کا خون رائیگاہ نہیں جانے دیا جائے گا مقتول سردارگلنواز کے ورثاء نے تھانہ غازی کی انتظامیہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا کہ 15روز کے اندرشہید طاہر اقبال اور سردارگلنواز کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے ورنہ ایبٹ آباد میں شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!