ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا فوارہ چوک میں عارضی اور پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا فوارہ چوک میں عارضی اور پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر اور تحصیل آفیسر ریگولیشن ٹی ایم اے ایبٹ آباد عابد خان کی نگرانی میں انکروچمنٹ سٹاف ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے فوارہ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے روڈ سائیڈ پر فٹ پاتھ پر لگی عارضی ریڑھیوں اور پختہ کیبن کو توڑ کر مسمار کر دیا۔

پختہ تجاوزات کیبن اور دیگر ریڑھی تھڑوں کو ضبط کر کے داخل دفتر کر دیا گیا۔یاد رہے متعدد بار تجاوزات مافیہ کو نوٹسسز جاری کیئے جا چکے تھے جن پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس پر آج کاروائی عمل میں لائی گئی۔شہر میں عارضی اور پختہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں جاری رہیں گی تاجر برادری، ریڑھی بانوں اور دکانداروں سے اپیل کی جاتی ہے کے آپ حکومتی پراپرٹی یا پبلک فٹ پاتھ پر کسی قسم کی تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!