ایبٹ آباد‘عاطف اور عبدالسلام سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) عاطف اور عبدالسلام سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔ تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی پی او ایبٹ آباد بابر ظہور آفریدی کی منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیوں کے حکم کے بعد منشیات کے مقدمات کے اندراج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ خفیہ طور پر منشیات فروخت کرنے والے جہاں بے نقاب ہوئے ہیں وہیں یہ لوگ اب جیل میں بند ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ بگنوتر نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سربھنہ کے رہائشی عاطف سے دوکلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور عبدالسلام سے 1230گرام چرس برآمد کرکے زیر دفعہ نائن ڈی کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ملزمان کافی عرصہ سے چوری چھپے سیاحتی مقامات پر منشیات فروخت کرتے چلے آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!