کینٹ پولیس کے اہلکاروں کی ملی بھگت۔ جھگیاں اور شیخ البانڈی میں منشیات کادھندہ عروج پر پہنچ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ پولیس کے اہلکاروں کی ملی بھگت۔ جھگیاں اور شیخ البانڈی میں منشیات کادھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ ایس ایچ او کینٹ اور سپیشل کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جھگیاں کے مشہور منشیات کے اڈوں پر کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے۔ جھگیاں کے مشہور ہوٹل کے ملازم بھی چرس کھلے عام فروخت کررہے ہیں۔ جھگیاں پل کے قریب منشیات فروشوں کا آدمی موجود رہتاہے۔ جو ہر آنے جانیوالے سے چرس کے بارے میں استفسار کرتاہے۔ اور پھر ایڈوانس پانچ سو روپے لیکر چرس کی پٹی گلی کے اندر سے جاکرلاکر دے دیتاہے۔

جبکہ دوسری جانب شیخ البانڈی کے مختلف مقامات پر شراب اور چرس دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے۔ پولیس ان منشیات فروشوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے تھانہ کینٹ کے تمام اہلکاروں کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!