ایبٹ آباد پولیس نے سال 2021ء کے جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔

ایبٹ آباد پولیس نے سال2021 کے دوران منشیات کے 999 مقدمات میں 1048 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جن کے قبضے سے 1153 کلو چرس، 158 کلو ہیروئن، 01 کلو افیون، 23 کلو آئس، 9659 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے حوالے سے کاروائیوں کے دوران 800 مقدمات میں گرفتار ملزمان سے 12کلاشنکوف، 39 رائفل، 361 بندوقیں، 15 کلاکوف، 776 پستول مختلف بور،اور 27301 کارتوس برآمد کیے گئے۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 247 مجرمان اشتہاری جبکہ 103 عدالتی مفروروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ غیر قانونی طور پر ریائش پزیر کرایہ داروں کے خلاف 1391 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے، قمار بازی ایکٹ کے تحت 08 مقدمات میں درج رجسٹرڈ کیے گئے۔291 ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں 294 ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے 06 کلاشنکوف،03 رائفلیں، 04 بندوقیں،63 پستول اور778 کارتوس برآمد کیے گئے۔ سال 2021 میں ضلع پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران ضلع بھر کی حدود سے چوری ہونے والے 66 موٹر سائیکل اور 17 موٹر کاریں اور دیگر چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیں۔ اسی طرح چوری، ڈکیتی، رہزنی اور نقب زنی کے واقعات میں 70 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!