گورنمنٹ ہائی سکول میرپور سترہ سال سے تعمیرنہ ہونامنتخب نمائندوں کی نااہلی ہے: راشد خان جدون۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ماڈل فارم سروسز کے صدر راشد خان جدون نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول میرپور سترہ برسوں سے تعمیر کا منتظرہے۔مشرف دور سے اب تک آنے والی تمام حکومتیں زلزلے میں تباہ ہونے والی سینکڑوں سکولوں کی تعمیر میں ناکام،پی ٹی آئی کی حکومت کا دوسرا دور بھی اختتام پذیر کو پہنچ گیا۔مگر میرپور ہائی سکول تعمیر نہ ہوسکا۔

ماڈل فارم سروس کے صدر راشد خان جدون نے گورنمنٹ ہائی سکول میرپور کی تعمیر میں عشروں کی تاخیر پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں طلبہ کو زیور علم سے بہرہ مند کرنے والا تاریخی ہائی سکول میرپور 2005ء کے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔جو پچھلے سترہ برسوں سے تعمیر کا منتظر ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلے تمام عرصہ میں اسکول کا 25 فیصد کام بھی نہیں ہو سکا،جو بھی ٹھیکیدار آیا اپنا مال بنا کر رفو چکر ہوگیا،جبکہ پرائیویٹ اسکولوں کی تعداد اور عمارتوں میں کی گناہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پرائیویٹ سکول مافیا کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے،اس طرح سرکاری سکول بری طرح نظر انداز ہیں،انہوں نے قائم مقام گورنر سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں سے مال بنانے والے مشتاق غنی۔علی خان جدون کو بھی اپنی راہ پر چلا رہے ہیں،جس سے غریب طلبہ بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔

راشد خان جدون کا کہنا تھا کہ میرپور کے بلدیاتی نمائندگان امجد خان، حاجی قیصر خان،ولی ستان خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اپنے ایم پی اے ایم این اے کو بلا کر جلد از جلد میرپور ہائی سکول کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں تاکہ میرپور کے غریب بچوں کا مستقبل تاریکی سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!