بلدیاتی الیکشن عمران خان کانوٹس: سردار شیربہادر کے مقابلے میں علی اصغرخان کو میدان میں لانے کیلئے صلاح و مشورے: تحصیل لوئرتناول میں اسحاق سلیمانی کی پوزیشن مضبوط۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شیربہادرکاراستہ روکنے کیلئے علی اصغرخان کوسٹی میئرکامتفقہ امیدوارلانے کیلئے صلاح و مشورے۔ تحصیل لوئرتناول میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کو ملنے کے قوی امکانات۔سردارشیربہادر سٹی میئر اوراسحاق سلیمانی تحصیل لوئرتناول کا الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحصیل ایبٹ آباد میں 34یونین کونسلیں ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کو مضبوط ترین امیدوار نہیں مل رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اصغرخان کو سردار شیربہادر کے مقابلے میں میدان میں اتارنے کیلئے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے معاملے پر سخت نوٹس لیا گیا ہے او ران کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں وہ خود ٹکٹوں کی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد تحصیل لوئر تناول میں بھی سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کو ٹکٹ ملنے کے قوی امکانات ہیں۔ تحصیل لوئر تناول میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے سرگرم دیگر امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!