ایبٹ آباد میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سات کرش پلانٹس سیل کر دئیے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ نے شہر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سات کرش پلانٹس سیل کر دئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احسان احسن نے پولیس سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ شہر سے ملحقہ چھونہ کے مقام پر فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کرش پلانٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب سات پلانٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ کرش پلانٹس کے خلاف ایبٹ آباد کیشہری اور ملحقہ آبادی کے مکین کئی برسوں سے مسلسل شکایات کر رہے تھے کہ ان کرش پلانٹس کو بند کیا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے عملدرآمد قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے اور ماحول کی خرابی کا باعث بننے اور غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احسان احسن کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، انسپکٹر انوامنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے ہمراہ چھونہ کرش پلانٹس کا دورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور محکمانہ اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 07 پلانٹس کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!