قرآن مجید بے حرمتی کیس:دس رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس۔ جیل کا بھی دورہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کیس تمام تر کیس کو قانونی اور شرعی طور پر حل کرنے کے لیے بنائی جانے والی دس رکنی قمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز ایس پی ہیڈکواٹر ایبٹ آباد کے دفتر میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی واجد اور دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں ایبٹ آباد جیل میں جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں پولیس کی جانب سے کمیٹی کو اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ دو روز ڈسٹرکٹ جیل میں ایک ملعون قیدی کی جانب سے کی جانے والی بے حرمتی کے بعد کیس کو قانونی اور شرعی طور پر حل کرنے کے لیے بنائی جانے والی دس رکنی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ایس ایس پی ہیڈکواٹر کے دفتر میں منعقد کیا گیا اجلاس میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس میں پولیس کی جانب سے واقع کی تحیقات کے لیے ڈی پی او کی سربرائی میں جے آئی ٹی بنا کی تشکیل،عبدالقیوم چکی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ کا اندارج،ایف آئی آر کی زمنی میں دہشتگردی کے دفعات کا انداج،کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل کے ساتھ ساتھ کمیٹی کی جانب سے اپنی مرضی کے وکلاء کے نام جے آئی ٹی کو پیش کیے جائیں۔

بعدازں ایس ایس پی انویسٹگیشن اشتیاق خان کی سربرائی میں کمیٹی نے جیل کا دورہ کرتے ہوئے جائے وقوع کا معائینہ بھی کیا گیا اور جیل سپرڈنٹ جیل سے ملاقات بھی کی گئی جس کے بعد دس رکنی کمیٹی کی مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد میں ایک میٹنگ بھی کی گئی جس میں مشاورت کے ساتھ طہ کیا گیا کہ آج ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بار کے وکلاء سے ملاقات کی جائے گی اور کیس میں کمیٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے وکلاء کے نام فائنل کیے جائے گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!