غریب خاتون کوملنے والے احساس پروگرام کے پیسے ہڑپ کرنے والا نوسرباز نزاکت گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی سادہ لوح عوام کو احساس پروگرام کے پیسوں سے فراڈ اور دھوکہ دہی کرکے لوٹنے والا نوسرباز گرفتار، تھانہ سٹی میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج،تفتیش شروع۔

ذرائع کے مطابق مسمات(س) نے ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ سجاد خان کو ایک تحریری درخواست دی کہ وہ انتہائی غریب خاتون ہیں اور احساس پروگرام سے ہر مہینے پیسے وصول کرکے انکے گھر کا چولہاجلتا ہے۔یہ کہ وہ آج بھی ہر مہینے کی طرح پیسے لینے احساس پروگرام کے دفتر میں آئی ہوئی تھی کہ احساس پروگرام کا ایک ملازم نزاکت نے مجھ سے بائیومیٹرک کروا کر شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیا اور ہمیں کہا کہ ٓاپ کل آکر اپنے پیسے لے جانا۔دوسرے دن بھی احساس دفتر جانے پر بھی نزاکت نے پیسے نہیں دیئے۔یہ کہ نزاکت نے نہ صرف فراڈ دھوکہ دہی سے میرے پیسے نکال لیئے ہیں بلکہ میرا شناختی کارڈ بھی واپس نہیں دیا۔

درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری کو ملوث ملزم کو گرفتا ر کرنے اور رقم متاثرہ خواتین کو واپس دلوانے کے احکامات جاری کیئے۔احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ملزم نزاکت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!