پولیس لائن مسجد پشاور میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل غازی ضیاء الحق کوایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس لائن مسجد پشاور میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل غازی ضیاء الحق کوایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی ہزارہ طاہر ایوب خان کی پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ میں زخمی بٹگرام پولیس کے کانسٹیبل غازی ضیاء الحق کی عیادت۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب نے کانسٹیبل غازی ضیاء الحق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نقد رقم بھی دی۔ ہمارے جوان ہمارے فورس کا قیمتی سرمایہ ہے اور غازی کانسٹیبل ضیاء الحق کو علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائے، طاہر ایوب خان۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان پشاور پولیس لائن مسجد خود کش دھماکہ میں شدید زخمی ہونے والے بٹگرام پولیس کے کانسٹیبل غازی ضیاء الحق کی عیادت کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس گئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کانسٹیبل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نقدرقم بھی دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کانسٹیبل کے والد سے بھی ملاقات کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر رحمان درانی نے غازی کانسٹیبل کے علاج معالجہ کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کوتفصیلی آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ہمارے جوان ہمارے فورس کا قیمتی سرمایہ ہے اور غازی کانسٹیبل کے علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائے اور جہاں میری امداد کی ضرورت ہو تو مجھے بلا جھجک بتایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!