ایبٹ آباد: نواں شہر میں شہری نے پٹواری کے دفتر کو تالہ لگا دیا۔

شہری کسی کام کے سلسلے میں پٹواری کے پاس گیا تو دفتر کو تالہ لگا دیکھ کر برہم ہو گیا، پٹواریوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نواں شہر میں ایک شہری نے پٹواری کا دفتر بند ہونے پر پٹواری کے تالے کے اوپر تالہ لگا دیا پٹواری نے آکر پولیس کو طلب کر کے تالہ کھولا تالہ لگانے والا شہری کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر کے پاس پہنچ گیا جبکہ پٹواریوں نے واقعے پر ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی دیدی نواں شہر کا رہائشی ایک شہری گزشتہ روز نواں شہر میں اپنے کسی کام کے سلسلے میں پٹواری فرحت آموز کے دفتر گیا دفتر بند ہونے پر شہری برہم ہو گیا اور اس نے پٹواری کے تالے کے اوپر اپنا تالا لگا دیا بعد میں پٹواری آنے کے بعد پٹواری نے پولیس طلب کی اور تالہ کھولا جس پر تالہ لگانے والا شہری کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ گیا اور کہا کہ پٹواری سرکاری دفتری اوقات میں موجود نہیں تھا جبکہ اس کے دفتر میں پرائیویٹ لوگ موجود تھے شہری نے پٹواری کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دیدی جبکہ دوسری انجمن پٹواریان کے صدر حنیف خان اور دیگر نے بھی انتظامی افسران سے ملاقات کر کے سرکاری دفتر کو تالہ لگانے پر شہری کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کر دیا اور ایف آئی آر درج نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال شروع کرنے اور احتجاج کی دھمکی دیدی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!