ایبٹ آباد آل ایڈرز فیڈریشن انتخابات: تین گروپ مدمقابل۔

آل ٹریڈرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ کے انتخاب کیلئے تین تاجر گروپوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
سردار شاہنواز اور سجاد خان گروپ، نعیم اعوان اور ممتاز خان گروپ، حاجی شاہد اشرف اور ملک سلیم اعوان گروپ شامل۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ کے انتخاب کے لئے تین تاجر گروپوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے کاغذات نامزدگی آج واپس لئے جاسکیں گے دو گروپوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کے لئے منگل کے روز کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا تین گروپ میدان میں آگئے ہیں آل ٹریڈرز فیڈریشن کے سابق صدر سردارشاہنواز اور سجاد خان جدون گروپ نعیم اعوان اور ممتاز خان گروپ دوست گروپ، حاجی شاہد اشرف اور ملک سلیم اعوان گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایبٹ آباد میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کی گہما گہمی شروع ہوگئی انتخابات کے لئے پولنگ 20 نومبر کو ہوگی دو گروپوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے آج بدھ کے روز کا غذات واپس لئے جاسکیں گے تاجر دوست گروپ پینل کے صدر کے امیدوار حاجی شاہد اشرف اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آل ٹریڈرز فیڈریشن میں ایبٹ آباد کہ تاجر برادری کے لئے جرات مند قیادت ناگزیر ہے۔ ایبٹ آباد میں تاجر برادری کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے تاجر دوست پینل ایک انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں اتر آیا ہے۔ انہوں نے جنرل باڈی کے ممبران سے مطالبہ کیا ہے کہ حقیقی تبدیلی اور تاجروں کی عزت نفس کے لئے تاجر دوست گروپ امید کی کرن ثابت ہوگا۔ ایں ٹ آباد کی تاجر برادری ماضی کے تمام حالات سے باخبر ہے۔ ووٹ کی پرچی کا فیصلہ ضمیر کی آواز کے مطابق کریں تاجر دوست گروپ مایوس نہیں کرے گا۔ نعیم اعوان اورسردار شاہنواز نے بھی تاجروں کی خدمت کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ تاجروں کی ممکنہ خدمت ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!