مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد میں چالیس روزہ ونٹرکیمپ یکم جنوری سے شروع ہوگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مرکزی جامع مسجد میں دین سیکھنے کا نادر موقع تمام عمر کے افراد ہر روز دو گھنٹے 40 دن تک دین اسلام کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں اور ارکان اسلام سیکھ سکتے ہیں۔ مرکزی جامع مسجد میں 40 روزہ ونٹر کیمپ کی کلاسز یکم جنوری سے شروع ہو نگی۔ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کی زیر نگرانی مائر اساتذہ 40 روزہ ونٹر کیمپ میں پڑھانے کا فریضہ انجام دیں گے۔ایبٹ آباد کی تاجر برادری،ملازم پیشہ افراد،سکولز کالجز،یونیورسٹی کے طلباء 31دسمبر تک داخلہ لے سکتے ہیں۔ایبٹ آباد کی تاجر برادری ملازم پیشہ افراد سکول کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے 40 روزہ ونٹر کیمپ میں دینی کورسز کروائیں جائیں گے۔ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کی زیر نگرانی ماہر اساتذہ کرام نعمان عباسی،مولانا شفیق الرحمن عباسی،قاری محمد عمیر اور مولانا صدیق قرآن،حدیث،احکام فقہ،سیرت طیبہ،تاریخ اسلام تجوید القرآن کے کورسز کروائے گے۔ سردیوں کی تعطیلات میں والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے لئے داخلہ دلوائیں کلاسز یکم جنوری سے شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!