محکمہ پولیس خیبر پختو نخوا میں نظم ونسق کی سزائیں تجویز۔

مجوزہ سزائیں 5 کیٹگریز میں تقسیم کیٹگری اے میں معمولی غلطی و کار کردگی کو نقصان پہنچانے پر 15 روز کوارٹر گارڈ۔
کیٹگری بی ترقی روکنا 2 سال انکریمنٹ بندش اور ایک سال کیلئے ملازمت میں کمی تھری میں تنخواہ بندش، تنزلی شامل۔
بار بار غلطی کرنے والے کی تنخواہ میں دو سال کیلئے کمی لانا، ملازمت سے برخاست دستاویزات کا متن۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے محکمہ میں نظم ونسق برقرار رکھنے کیلئے نئی سزا میں تجویز کی ہیں مجوزہ سزاؤں کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے پولیس کی ساکھ اور کار کردگی کے نقصان کا باعث بننے والی معمولی غلطی پر کانسٹیبل یا ہیڈ کانسٹیبل کو 15 دن کوارٹر گارڈ میں بند کیا جائیگا ایک سال انکریمنٹ کی بندش اور 15000 روپے جرمانہ ہوگا اسی طرح بد تمیزی جو کار کردگی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بدمزگی کا باعث بنے ایسے اہلکاروں کو ایک سال کیلئے ترقی روکنا، دو سال کیلئے انکریمنٹ بندش اور ایک سال کیلئے ملازمت میں کمی لانا کیٹگری تھری میں ایسے اقدامات جو پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنے اور کار کردگی پر منفی اثر مرتب ہوں اس کے علاوہ دیگر ایجنسیز کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے ایسے اہلکاروں کو ایک سال تنخواہ کی بندش کے ساتھ دو سال کیلئے تنزلی، تین سال کیلئے انکریمنٹ کٹوتی، ایک سال کیلئے سروس میں کمی اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان تمام ریکوری شامل ہوگی کیٹگری چار میں مس کنڈکٹ جو پولیس کے وقار کو مجروح کرنے کا باعث بنے اس میں کیٹگری تھری کے تحت بار بار غلطی کرنے والے کی تنخواہ میں دو سال کیلئے کمی لانا، دو سال کیلئے تنزلی، جبری ریٹائرمنٹ، قانون توڑنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی مکمل ریکوری کرنا شامل کیا گیا ہے سنگین غلطی اور مجرمانہ فعل میں میں ملوث اہلکار کو ملازمت سے برخاست کرنا، جبری ریٹائرمنٹ، قانون اور فورسز کے نظم و نسق کی بار بار خلاف ورزی اور مذموم عزائم شامل با ہیں دستاویزات کے مطابق سزادینے والے حکام ہر پہلو سے تفصیلی جائزہ لینے کے پابند ہونگے سزا دینے والے حکام اہلکار کے سابق ریکاڑد کا تفصیلی جائزہ لیں گے اپیل کی صورت میں مکمل تحقیقات کی جائے تا کہ عدالتی کاروائیوں میں مشکلات نہ ہوں لیول ایک میں سزا کے مستحقات سے پندرہ دن کی غیر حاضری، 16 سے 30 کی غیر حاضری لیول پانچ کی سزا میں 30 دن سے تین ماہ تک غیر حاضر رہنا، خواتین کو ہر اس کرنا، ٹریفک ٹکٹ اراد تا جرم کی نیت سے گم کرنا، پٹرولنگ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی، وی آئی پی ڈیوٹی میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوانا، غیر قانونی طور پر کسی کو قید میں رکھنا، روز نامچے میں غلطی کرنا ہینئر کے قانونی احکامات نہ مانا، منشیات ڈیلر کے ساتھ رابطے، منشیات کا استعمال، بھرتی کے دوران غلط بیانی سے کام لینا، ٹارچر کرنا، جوا کھیلنے والوں کو سپورٹ کرنا، غلط ریکوری کی منصوبہ بندی کرنا، جرائم پیشہ افراد کیلئے نرم گوشہ رکھنا، پروموشن کیلئے رشوت دینا، پولیس پراپرٹی کو اپنا ظاہر کرنا، بھتہ خوری، پولیس کے آپریشن کے راز ظاہر کرنا، موت کے باعث بننے والی ڈرائیونگ، نجی عقوبت خانہ بنانا، پولیس راز والی حراست میں ٹارچر کرنا، پولیس کی حراست سے بھاگنا سمیت دیگر سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!