وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ملک طاہراقبال کوہری پورمیں کیوں قتل کیاگیا؟ سی ٹی ڈی کے افسران نے پریس کانفرنس میں راز سے پردہ اٹھادیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک طاہر اقبال قتل کیس میں نیا موڑگرفتار ایم پی اے فیصل زمان کے سینٹ انتخابات میں ٹکٹ فروخت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالیجانے اورایم پی اے فیصل زمان کی جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی پاداش میں ملک طاہر اقبال کو قتل کروایاگیا ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سعید خان اور ڈی پی اوہری پور کاشف زوالفقارنے سٹی پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقتول ملک طاہر اقبال قتل کیس میں نامزدگیارہ ملزمان سے ایم پی اے فیصل زمان سمیت دو ملزمان کو مقدمہ میں گرفتار کرلیاہیڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ہمراہ ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سعید احمد کے ملک طاہر قتل کیس میں میڈیا سے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ تیرہ ستمبر 2020 کو ملک طاہر اقبال کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے موضع کوٹیرہ کے مقام پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ملک طاہر اقبال ان کے ساتھی سردار گل نواز موقع پر جاں بحق ہوئے اور فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئیمقتول کے بھائی نوید اقبال کی مدعیت میں سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن میں مقدمہ علت 07/20 جرم 302.334.427.34PPC-7ATA درج کیا گی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے مقدمہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ کی زیر نگرانی میں ماہر افسران پولیس کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ٹیم نے ابتدائی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جائے واردات سے دوعدد موٹر سائیکل برآمد کئیموٹر سائیکل کی چیکنگ کے بعد ایک موٹرسائیکل رضا محمد اور دوسرا موٹر سائیکل عالمزیب ساکنان غازی کے زیر استعمال ہونا پایاجو کہ فیصل زمان کے عرصہ دراز سے ملازم ہیں پولیس نے ان کے گھروں پر چھاپہ زنئی کی تو عدم دستیاب ہوئے مزیدمعلومات پر پتہ چلا کہ دونوں ملزمان جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ کراچی سے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں مقدمہ میں مزید جدید سائنسی خطوط، ٹیکنکل ذرائع، انٹیلی جنس معلومات اور جیو فینسنگ کے ذریعے تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ گان اور ایم پی اے فیصل زمان کے ملازمان کو بھی انٹاروگیٹ کیا گیادوران انٹاروگیشن معلومات ہوئی کہ کچھ روز سے 5/6 افراد ایم پی فیصل زمان کے بنگلہ پر رہائش پذیر ہیں جنکی معلومات کی گئی اور مقدمہ میں ملزم شیر غازی اور رحمت اللہ ساکنان بٹگرام کو گرفتار کیاجہنوں نے روبر و عدالت بتلایا کہ ایم پی اے فیصل زمان، تنویر احمد ڈرائیور ایم پی اے اور فرمان اللہ کی ایماء پر اپنے دیگر ساتھیوں عزیرالرحمن، نقاب، زوہیب اور شیر علی ساکنان بٹگرام کے ساتھ مل کر ملک طاہر اقبال پر اس کے دوست کو بعوض مبلغ 20 لاکھ پر قتل کیاایم پی فیصل زمان نے مقدمہ میں نامزدگی کے بعد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی جوکہ چاردن قبل خارج ہونے پر حراست پولیس ہوا دوران تفتیش وجہ عدوات پایا گیا کہ فیصل زمان کے خلاف جعلی ڈگری کیس اور سینٹ الیکشن میں ٹکٹ بیچنے پر اس کوپاکستان تحریک انصاف سے نکالنا سامنے آیا جو کہ وجہ قتل بنی مقدمہ میں رپورش ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں۔

دوملزمان جو کہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لئے بھی انٹر پول سے رابطہ کیا گیا ہیمقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے اور تفتیش کا عمل میرٹ پر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور مقتول فریقین کو انصاف فراہم کروایا جائے گاواضح رہے کہ گرفتار ایم پی اے فیصل زمان پہلے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رہ چکے ہیں سی ٹی ڈی نے ان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کرکے ان کو پشاور منتقل کررکھا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!