حویلیاں پارک کی منتقلی کی صورت میں سڑکوں پر احتجاج کیاجائیگا: ملک مہابت اعوان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار قومی اسمبلی ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ حویلیاں پارک کی منتقلی کسی صورت قبول نہیں ہے،اگر ضرورت محسوس کی گئی تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر آنے اور قانونی جدوجہد سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محبت اعوان کا کہنا تھا حویلیاں پارک کی منظوری کے بعد اس کی منتقلی کسی سازش سے کم نہیں ہے،حویلیاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی کشش قطعی کامیاب نہیں ہو سکے گی،انہوں نے کہا کہ حویلیاں پارک کا منصوبہ مکمل ہونے سے شہر کے نوجوانوں بزرگوں سمیت دیگر کو ایک خوبصورت باوقار ماحول میسر ہوگا،منصوبہ کی منظوری کے بعد مختلف حربوں کا استعمال قابل مذمت ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے منتقلی کو کوشش کو روکنے کے لئے آئینی اور قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں،ملک محبت اعوان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن ترقی پسند جماعت ہے جس کے قائد میاں نواز شریف نے تمام تر مصائب کے باوجود جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے قائد کے مشن کی تکمیل کے لئے عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!