پولیس کا عوامی سہولت کیلئے قائم پال آفس عوام کیلئے درد سر بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کا عوامی سہولت کیلئے قائم پال آفس عوام کیلئے درد سر بن گیا شہریوں کو چھوٹی چھوٹی دستخطیوں کیلئے بھی خوار کیا جانے لگا۔ پال آفس کے عملہ کے ستائے نواں شہر کے رہاشی ریاست، ملکپورہ کے رہاشی ساجد خان،عمران اور دیگر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں سے ویری فکیشن کیلئے دو دو دفعہ تھانوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں اور پھر ڈی پی او موصوف کی مہر لگوانے کیلئے بھی گھنٹوں بٹھانے کے بعد پورا پورا دن خوار کیا جاتاہے تاہم عملے کی مٹھی گرم کرنے والوں کو خصوصی رعایت بھی ملتی ہے۔

شہریوں کا موقف ہے کہ پال آفس شہریوں کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا پریشانی کا باعث بن رہا ہے انچارج پال آفس بھی ایک ایسے شخص کو تعینات کیا گیا ہے جنہیں دو دفعہ سرکلز میں تعیناتی کے بعد سرکلز کے معاملات میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پال آفس میں بٹھا دیا گیا جہاں اب موصوف شہریوں کی شکایات کے ازالے کی بجائے چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!