طوفانی بارشوں نے تناول کی سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔

تناول:حالیہ بارشوں نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح تناول میں بھی تباہی مچادی دی۔ سڑکیں پانی کے بھاؤ سے کٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں یونین کونسل پنڈ کرگوخان کے گاؤں بدیال کا روڈ متعدد جگہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوچکا ہے تیز بارش کے پانی کے بھاؤ کی وجہ سے روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے روڈ پر بڑے بڑے گڑھے آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہے ہیں روڈ ٹریفک کے لیئے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے جس وجہ سے اہلیان بدیال کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہلیان علاقہ نے ضلعی گورنمنٹ صوبائی گورنمنٹ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان بدیال کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ کی بحالی کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!