کورونا وائرس: حویلیاں اورلورہ میں دوافراد جان کی بازی ہار گئے۔

حویلیاں:عید کے موقع پر بھی تحصیل حویلیاں اور تحصیل لورہ میں کرونا وائرس کے وار کا سلسلہ جاری رہا تھانہ حویلیاں کے گاؤں سلوالہ کے رہائشی سجاول خان اور تھانہ لورہ کے گاؤں مدن بگا کی خاتون(م) کرونا وائرس سے شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گاؤں سلوالہ کے رہائشی جو راولپنڈی C.M.H میں داخل تھے کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو ہونے کی وجہ سے شہید ہوگئے انکی تدفین پورےS.O.P کے تحت کی گئی اس موقع محکمہ صحت پولیس T.M.Aحویلیاں کے اہلکاروں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن تحصیل دار جاوید خان بھی موجود تھے جبکہ تحصیل لورہ کے گاؤں مدن بگا کی رہائشی خاتون (م)دختر صدیق اعوان جو چار روز قبل اسلام آباد سے اپنے آبائی گاؤں لورہ مدن بگا آئی تھی اور ڈاکٹر کو چیک کروایا جس پر اس کو گھر کے اندر قرنٹائن کیا گیا گزشتہ روز اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملی اس خاتون کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے اور آج اسکی رپورٹ آنی متوقع تھی مگر اس رپورٹ کے آنے سے قبل اپنے خالق حقیقی کو پیاری ہو گئی ہے خاتون کی نماز جنازہ کو کرونا وائرس کے پروٹوکول کے ساتھ ادا کی گئی۔ جس میں ٹی۔ایم۔اے لورہ۔محکمہ صحت لورہ تھانہ کا پولیس کاسٹاف موقعہ پر موجود تھا اور S.O.P کے تمام رولز کے تحت مرحومہ کی تدفین کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!