فنڈز ملنے کے باوجود سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غریب بچوں سے پیپر منی کی وصولی نہ رک سکی۔ والدین سراپا احتجاج۔

School Girls

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ اس بات کو کلیئر کرے کہ سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس سے پیپر منی لینا ضروری ہے؟بچوں سے پیپر منی کی مد میں اچھی خاصی رقم بٹوری جاتی ہے۔غریب عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور سرکاری سکولوں نے بچوں سے پیپر منی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کچھ سکولوں نے وصول بھی کر لی ہے۔ سرکاری سکولوں کے پاس اچھا خاصا فنڈ موجود ھوتا ھے پھر یہ کیوں؟ پچھلے سال کے پی کے گورنمنٹ نے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس سے پیپر منی لینے پر پابندی عائد کردی تھی مگر عمل نہ ہوسکا۔ہمارے ادارے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے ہی کیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہیں،یہ ہمارے ملک اور اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!