ایبٹ آباد شہر کے دوکانداروں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا۔ ٹریفک پولیس اور کینٹ بورڈبے بس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر کے دوکانداروں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا۔اندرون شہر تمام بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار سڑکیں پارکنگ کا روپ دھار گئیں ہیں۔خریداروں کی مشکلات میں اضافہ۔راہ گیروں کا گزرنا بھی محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس اور کینٹ بورڈ کے شیر جوان تاجر برادری کی اخپل باشاہی کے سامنے بے بسی کی علامت بن گئے ہیں۔شہریوں نے سی او کینٹ بورڈ سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیاہے ایبٹ آباد شہر کے دل ایمپائر روڈ،کینٹ چوک و ملحقہ بازاروں میں دوکانداروں نے اپنے سامان سڑکوں کے کنارے پر سجا رکھے ہیں۔

دوسری جانب بعض دکانداروں نے ماہانہ دس سے پندرہ ہزار روپے کرایہ پر تھڑے و ریڑھی بانوں کو کرایہ داری پر دینے کے علاوہ اپنی اپنی دکانوں کے باہر گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں اسی طرح دکانوں کے باہر اپنی من مرضی کرتے ہوئے نو پارکنگ کے از خود بورڈ آویزاں کرتے ہوئے دکانوں کے باہر موٹر سائیکل اور دیگر سامان رکھ کر سڑکوں پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔جس کی وجہ سے راہ گیروں بالخصوص خواتین خریداروں کا بازاروں میں آنا مشکل ہو گیا ہے۔جس سے تاجر برادری نے اپنے کاروبار کو اپنے ہی ہاتھوں سے گلا دبوچ کر رکھ دیا ہے اس ضمن میں شہر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ تاجر برادری از خود تجاوزات اور پارکنگ کا خاتمہ کرے تاکہ ہر صارف آسانی کے ساتھ بازار میں آکر خریداری کر سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!